ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میچز میں امپائرز کون ہونگے؟ اعلان ہوگیا

T20-World Cup
کیپشن: T20-World Cup
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچز کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ 10نومبر  کو ابوظبی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری ماریس ایراسمس اور کمار دھرما سینا انجام دیں گے جبکہ تھرڈ امپائر نتن مینن اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے، اس کے علاوہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔

11 نومبر بروز جمعرات دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں فیلڈ امپائرز رچرڈ کیٹل برو اور کرس گفانے ہوں گے، تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور فورتھ امپائر رچرڈ النگ ورتھ ہونگے جبکہ جیف کرو میچ ریفری ہوں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer