نیلم منیر خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام سے متاثر

نیلم منیر خیبر پختونخوا کے تعلیمی نظام سے متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زین مدنی ) پاکستانی فلم اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نظام سے بے حد متاثر ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر اپنے آبائی صوبے خیبر پختونخوا کیں ایک تصویر اور ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نیلم منیر روایتی لباس میں ملبوس ہیں اور انہوں نے سفید رنگ کی چادر بھی اوڑھ رکھی ہے۔

نیلم منیر نے اس تصویر اور ویڈیو کے ساتھ ایک کیپشن میں بھی لکھا، اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ پشاور میں مجھے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے، میں خیبر پختونخوا کے نئے تعلیمی نطام سے بے حد متاثر ہوئی ہوں انہوں نے مزید لکھا کہ یہ دیکھ کر مجھے بہت اچھا محسوس ہورہا ہے کہ یہاں کہ بچے مفت میں بہترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 جب کہ ان اسکول کے اساتذہ بھی خیبر پختونخوا کو بہتر طور پر تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer