ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ پر 21 توپوں کی سلامی

لاہور میں جشن عید میلاد النبیﷺ پر 21 توپوں کی سلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) جشن عید میلاد النبیﷺ کے مبارک دن کا آغاز پاک فوج نے 21 توپوں کی سلامی سے کیا ۔فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

آقائے دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکا یوم ولادت آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے اس موقع پر صوبائی دارالحکومت میں21  توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا، محفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی دی، اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کےفلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں، سلامی کے موقع پر پاک افواج کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔

Sughra Afzal

Content Writer