لاہوری خواتین کیلئے معروف برینڈ کیجانب سے ونٹر کولیکشن کی نمائش کا انعقاد

لاہوری خواتین کیلئے معروف برینڈ کیجانب سے ونٹر کولیکشن کی نمائش کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی: سردیاں آتے ہی سردیوں کے ملبوسات کی نمائشیں بھی شروع، خط پوش برینڈ کی نئی ونٹر کولیکشن غزنوید کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیشن اور نت نئے سٹائلز میں دلچسپی رکھنے والی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ظفر علی روڈ گلبرگ میں خط پوش برینڈ کے ملبوسات کی نئی ونٹر کولیکشن کی نمائش میں خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ملبوسات میں گہری دلچسپی لی۔  

خط پوش برینڈ کے نئے چالیس ڈیزائنز تیار کیے گئے ہیں جن کے تمام ملبوسات میں ایمبرائیڈری کے ساتھ ماڈرن کٹس بھی شامل ہیں۔ برینڈ کی ڈیزائنر جویریہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلامی آرٹ کے فیوژن کے ساتھ اپنی نئی کولیکشن تیار کی ہے جس میں مختلف رنگوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔ 

خط پوش برینڈ کے ملبوسات میں لاہوری خواتین کی دلچسپی نے ان کی زندہ دلی کا ثبوت دے دیا کیونکہ لاہوری خواتین واقعی ہی پہناووں کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer