وکلاء نمائیندہ کنونشن بدنظمی کا شکار، مہمانے خصوصی خطاب کیے بغیر روانہ

وکلاء نمائیندہ کنونشن بدنظمی کا شکار، مہمانے خصوصی خطاب کیے بغیر روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: پنجاب بار کونسل کے وکلاء نمائیندہ کنونشن میں بدنظمی، تقریب کے مہمان خصوصی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انوارلحق شرکاء سے خطاب کیے بغیر روانہ ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کی جانب سے منعقدہ وکلاء نمائیندہ کنونشن اس وقت بدنظمی کا شکار ہوا جب تقریب کے دوران مقامی وکیل رائے نواز نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی، وکیل نے اپنی نشست پر کھڑے ہو کر بار نمائیندگان کو اپنی اپنی تقاریر بند کرنے کا کہا اور وجہ یہ بیان کی کہ ایسی تقاریر بے سود ہیں انہیں معلوم ہے کہ ان تقرریوں سے وکلاء کے مسائل حل نہیں ہو ں گے۔

 وکیل کی ہنگامہ آرائی سے کنونشن کی مزید کارروائی روک دی گئی جب کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنی نشست پر براجمان یہ تماشہ دیکھتے رہے، وکیل نے بار نمائیندگان کو اسٹیج چھوڑنے اور ڈائس سنبھالنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تنبیہ پر پنجاب بار کونسل کی قیادت اور دیگر وکلاء نے بپھرے وکیل کو روکنے اور تقریب چھوڑنے کا اصرار کیا تاہم مقامی وکیل ہال میں گھومتا رہا اور اپنے موقف پر بضد رہا۔

 اس موقع پر سکیورٹی نے چیف جسٹس کو حصار میں لے لیا اور جسٹس انوارلحق بغیر تقریر کیے پنجاب بار کونسل سے روانہ ہو گئے، تقریب کا انعقاد وکلاء کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کرنا تھا جو بے سود رہا۔