وزیراعظم نے ریلوے اسٹیشن پر مسافر خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے ریلوے اسٹیشن پر مسافر خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے  لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ کہتے ہیں کہ پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جو دنیا میں مثال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ریلوے اسٹیشن کے باہر مسافر خانے کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ لاہور آلودگی والا شہر ہے، لوگ سڑک پر پڑے ہیں مگر کسی کو فکر نہیں ۔جس کے دل میں رحم نہیں وہ انسان نہیں ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل نہیں احساس کی کمی ہے۔ دنیا میں کوئی ایسے سڑکوں پر نہیں سوتا جیسے پاکستان میں لوگ سڑکوں پر سوتے ہیں۔ احساس اور رحم کے جذبے کے تحت لاہور میں بے سہارا اور غریبوں کیلئے 5 شیلٹر ہومزبنانے کافیصلہ کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ  حکومت سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے۔اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنائیں گے۔ اب پاکستان کافی حد تک مشکل سے نکل چکا ہے، غربت کے خاتمے کیلئے جلد بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer