ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ ریشم کوخلیل الرحمن قمر نے اپنی فلم کاف کنگناں میں سائن کرلیا

 اداکارہ ریشم کوخلیل الرحمن قمر نے اپنی فلم کاف کنگناں میں سائن کرلیا
کیپشن: City42 - Resham, Film, Actress, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ ریشم کو معروف مصنف اور ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے اپنی نئی فلم کاف کنگناں میں سائن کر لیا ہے اور ریشم جلد اس فلم کی عکس بندی مکمل کرائیں گی۔

اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے کہا  کہ ٹی وی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں بہت مصروف تھی اس لئے فلم نہیں کررہی تھی اب خلیل الرحمن قمر نے اپنی فلم کے لئے بات کی تو بالکل بھی انکار نہیں کر سکی کیونکہ خلیل الرحمن قمر باصلاحیت اور منجھے ہوئے مصنف بھی ہیں اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔

 ریشم نے کہا کہ اپنے معیاری کام کی وجہ سے بیک وقت متعدد ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوتی ہوں اور کامیابی کیساتھ اپنا ٹی وی کا کام کررہی ہوں جہاں تک فلموں کا تعلق ہے تو اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں خوشی اس بات کی ہے کہ بڑے بجٹ کی فلمیں بن رہی ہیں جس سے سینما بینوں کو بھی فلمیں پسند آرہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer