ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باغبانپورہ: گھر کی لفٹ میں پھنسے 2 بچوں کو ریسکیو کر لیاگیا، سروسز ہسپتال منتقل

باغبانپورہ: گھر کی لفٹ میں پھنسے 2 بچوں کو ریسکیو کر لیاگیا، سروسز ہسپتال منتقل
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:باغبانپورہ میں ٹیلی فون ایکسچینج کے قریب ایک گھر کی لفٹ میں دو بچے پھنس گئے، جنہیں ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت نکال لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق لفٹ میں پھنسنے والے بچوں کی شناخت 13 سالہ حسن اور 13 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیم نے دونوں بچوں کو فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آپریشن کے دوران لفٹ میں پھنسے بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔