ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

''بولڈ لباس نہیں پہنا'' ،دنانیر مبین کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی

''بولڈ لباس نہیں پہنا'' ،دنانیر مبین کی وضاحت نے نئی بحث چھیڑ دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: دنانیر مبین ایک بار پھر سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آ گئیں، اداکارہ نے حالیہ دنوں نوٹنگ ہل میں ایک مغربی انداز کا لباس پہنا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
 دنانیر مبین نے اپنے دورۂ لندن کے دوران زارا برانڈ کا منی سکرٹ اور بلیزر سیٹ زیب تن کیا، جس کے ساتھ انہوں نے فلیس لائنڈ ٹائٹس/اسٹاکنگز پہن رکھی تھیں، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ اداکارہ نے جلد نمایاں ہونے والا لباس پہنا ہے۔

 دنانیر مبین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر کور تھی اور میں نے جو ٹائٹس پہن رکھی تھیں وہ دراصل موٹی فلیس لائنڈ اسٹاکنگز تھیں، جو جلد جیسا تاثر دیتی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ یہ سی تھرو نہیں تھیں بلکہ موٹی فلیس ٹائٹس تھیں، جو صرف جلد جیسا گمان دیتی ہیں، تاہم ان کی وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین مطمئن نظر نہیں آئے اور ان کے مختلف تبصرے سامنے آنے لگے۔

واضح رہے کہ دنانیر مبین نے پاوری ہو رہی ہے ویڈیو سے شہرت حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ صنفِ آہن سے اداکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں وہ کئی مقبول ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔