ملک اشرف : اداکارہ نرگس کی بے باک تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت 14 مئی کو سماعت کیلئے مقرر کردی ،عدالت نے اپ لوڈ کئے گئے انٹرویو کی وائس میچنگ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔
جسٹس فاروق حیدر ،ملزمہ اداکارہ نگار چوہدری کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے ،ملزمہ نگار چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوں گی ،وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سردار امیر حمزہ پیش ہوں گے ۔عدالت نے نگار چوہدری کی عبوری ضمانت میں 14 مئی تک توسیع کر رکھی ہے، نگار چودھری نے ماتحت عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے رجوع کیا ہے ۔