ویب ڈیسک:جیل روڈ پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے جیل روڈ بلاک کر دی۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے سروسز ہسپتال اور تھانے پر پتھرائو کیے، کارکنان نے ہسپتال میں نصب سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا۔پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پٹرول بم پھینکے گئے۔
پولیس کی واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیاں جیل روڈ پر موجود ہیں، پولیس کی جانب سے کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا جارہا ہے۔