ملکی سیاسی صورتحال پر نوازشریف کابڑافیصلہ سامنے آگیا

ملکی سیاسی صورتحال پر نوازشریف کابڑافیصلہ سامنے آگیا
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال کے پیش نظر نواز شریف نے اہم اقدام اُٹھایا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر نواز شریف نے ن لیگ کی سنئیرقیادت  کا لندن میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔ن لیگ کی سنئیرقیادت اجلاس میں شرکت کیلئے کل لندن روانہ ہوگی۔احسن اقبال ،مریم اورنگزیب ،سعدرفیق اور خرم دستگیر اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے۔ وزیراعطم شہبازشریف بھی اجلاس میں شرکت کیلئے جائیں گے ۔اجلاس میں شرکت کیلئے شاہد خاقان عباسی پہلے سے لندن میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف کو بعض معاملات پر تحفظات ہیں اور ن لیگ کوئی بڑا فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف نے ویڈیو لنک اجلاس کی تجویز مسترد کردی تھی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے مرکزی قیادت کو لندن پہنچےکی ہدایت جاری کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر لائحہ عمل سے متعلق بھی نواز شریف، اسحاق ڈار سے مشاورت ہوگی۔آئندہ الیکشن اور پنجاب میں کابینہ اور پاور شیئرنگ سے متعلق بھی پارٹی اجلاس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب نواز شریف کے اجلاس طلب کرنے پر فواد چودھری کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔جس میں انکا کہنا ہے کہ بدنصیبی ہے کہ مفرور شخص لندن میں کابینہ اجلاس  بلارہا ہے۔یہ المیہ ہےکہ لندن میں بیٹھ کرپاکستان  کے فیصلے کیے جارہے ہیں ۔لندن میں پاکستان کے فیصلے کرنے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہیں۔پاکستان کے فیصلے پاکستان کے عوام کو کرنے چاہیں۔اداروں کو بھی دیکھنا چاہیے کہ پاکستان میں کیا ماحول بن گیا ہے ۔رات کو عدالتیں کھول کرجوکیا گیا اس لیے ایساماحول بنا۔