مہنگائی کا نیا طوفان،آٹا،مرغی کے بعد گھی کی قیمت میں بڑااضافہ

مہنگائی کا نیا طوفان،آٹا،مرغی کے بعد گھی کی قیمت میں بڑااضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک میں مہنگائی نے عوام کو دن میں تارے دکھادیے ہیں، لاہور میں آٹا، مرغی اور سبزیوں کے بعد گھی بھی مزید 20روپے مہنگا ہوگیا۔

لاہور میں دالوں کی فی کلو قیمت میں بھی 30 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، لیموں ہزار روپے کلو ہوگئے جبکہ پیاز فی کلو 120 روپے سے نیچے نہیں آ سکی۔پشاور کی سبزی منڈی میں بھی قیمتوں میں من مانا اضافہ دیکھنے میں آیا، سبزیوں پر چالیس سے پچاس روپے زائد وصول کیے جارہےہیں۔

پشاور میں 80 روپے نرخ کے باوجود ٹماٹر 120 روپے فی کلو بیچا جارہا ہے، آلو کے دام 30 روپے مگر اسکی 70 روپے میں فروخت جاری ہے۔سبزی منڈی میں من مانے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں، ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔