ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

''پیسے لے کر بھی کہتی ہے خرچہ نہیں دیتا،، سابق شوہر بھارتی اداکارہ پر برس پڑے ،ویڈیو وائرل

indian actress
کیپشن: indian actress
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ شویتا تیواری اور  ان کے سابق شوہر ابھینو کوہلی کے درمیان  لفظی گولہ باری  کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

  تفصیلات کے مطابق بھارتی خوبرو اداکارہ شویتا تیواری نے سابق شوہر  پر یہ الزام عائد کیا تھا کہ جتنا خرچہ ہے وہ خود ہی کرتی ہیں سابق شوہر بچوں کی پرورش کے لیے پیسے نہیں دیتے، ۔اداکارہ شویتا کے الزامات کے بعد ان کے سابق شوہر کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

 ابھینو کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی برہم دکھائی دیے، ویڈیو میں انہوں نے شویتا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم نے کہا ہے میں نے بچوں کی پرورش کے لیے ایک پیسہ خرچ نہیں کیا، تمہیں ذرا شرم نہیں آئی؟بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ کے سابق شوہر نے کچھ عرصہ قبل شوٹ کروائے جانے والے پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شوٹنگ کے بعد میں نے آن لائن تمہارے اکاؤنٹ میں 40 فیصد رقم ٹرانسفر کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تم پیسہ ہضم بھی کر لیتی ہو اور پھر کہتی ہو کہ میں پیسے نہیں دے رہا، تم اکیلے خرچہ کر رہی ہو۔ 

واضح رہے اس سے قبل ابھینو کوہلی نے سابق اہلیہ اداکارہ شویتا تیواری سے متعلق کہا تھا کہ وہ شوٹنگ کے لئے  بیٹے کو ہوٹل کے کمرے میں اکیلا بند کر کے  چلی جاتی ہیں۔