وفاقی وزیرداخلہ کی طبعیت پہلےسے بہتر،سیاسی شخصیات کی آمدکا سلسلہ جاری

وفاقی وزیرداخلہ کی طبعیت پہلےسے بہتر،سیاسی شخصیات کی آمدکا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:وفاقی وزیر داخلہ پانچ روز سے سروسز ہسپتال میں زیر علاج، دن بھر سیاسی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، ڈاکٹرز کے مطابق احسن اقبال کو مزید چند روز زیر علاج رکھا جائے گا۔

سروس ہسپتال میں زیر علاج فاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی طبعیت میں اچھی خاصی بہتری دیکھائی دی، اںہوں نےچہل قدمی کی اور کھڑکی سے ان کی حفاظت کے لئے تعینات سکیورٹی بھی چیک کی۔ 

وفاقی وزیر داخلہ کی طبعیت میں پہلے سے بہتری، احسن اقبال کے صاحبزادے احمد احسن نے میڈیا کو بتایا کہ انکے والد کی طبعیت پہلے سے بہترہے، انفیکشن کے خطرے کہ پیش نظر کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال پہنچے، تاہم انفیکشن کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انھیں ملنے نہیں دیا، بلاول بھٹو نے احمد احسن سے ملاقات میں انکے والد کی پاکستان کیلئے خدمات کو سراہا،، میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین انسان پہلے ہیں سیاستدان بعد میں آج بھی کہتا ہوں کہ نفرت کی سیاست کے خلاف ہم سب کو ایک ہونا چاہیئے۔

اس خبر کو ضرور پڑھیں:میاں نواز شریف کی احسن اقبال کی عیادت کیلئے سروسز ہسپتال آمد

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور برجیس طاہر،صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ، مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان،آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری اور دیگرشخصیات نے بھی عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ سی پیک احسن اقبال کے نام کے بغیر نامکمل ہے، ان پر حملہ الیکشن سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

اقوام متحدہ کے پاکستان میں نمائندہ نیل بوہن نے وفاقی وزیر داخلہ پر حملہ کے خلاف مذمتی خط لکھا ہے، جس میں انکی وزارت داخلہ کیلئے خدمات کو بھی سراہا گیا۔