پاکستان سپر کبڈی لیگ کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟ فیصلہ آج ہو گا

پاکستان سپر کبڈی لیگ کا تاج کس کے سر پر سجے گا؟ فیصلہ آج ہو گا
کیپشن: City42 - Super Kabaddi League
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  پہلی پاکستانی سپرکبڈی لیگ کا فائنل آج نشتر سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا، جس میں فیصل آباد شیر دلز اور گجرات واریئرز کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر کبڈی لیگ کا فائنل آج شام نشتر سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا۔ فیصل آباد شیر دل کا مقابلہ لیگ فیورٹ گجرات وارئیرز کشمیر کے جانبازوں سے ہوگا,اب دیکھنا یہ ہے کہ سپر کبڈی لیگ کا تاج کس ٹیم کے سر پر سجتا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز سپر کبڈی لیگ کے سیمی فائنل کھیلے گئے تھے۔ پہلا سیمی فائنل فیصل آباد شیر دلز اور ساہیوال بلز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں فیصل آباد شیر دلز نے ساہیوال بلز کو 24 کے مقابلے میں 33 پوائنٹس سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گجرات واریئرز نے کشمیر جانباز کوشکست دے پہلی کبڈی سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔