سٹی 42 : پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے جدید ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سخت سرویلنس جاری ہے۔ یوحنا آباد میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی گئی۔ اس کے علاوہ گجو متہ میں ڈرون مانیٹرنگ کے دوران فیکٹری سے دھویں کے اخراج کی بروقت نشاندہی کی گئی ۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق محکمہ ماحولیات کو فوری اطلاع دی گئی۔
ملتان ، کرائم ہاٹ اسپاٹس پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی، جرائم کی روک تھام کے فوری اقدامات کیے گئے۔ سیف سٹی ملتان کی ڈرون ٹیموں نے مختلف مقامات پر تجاوزات کی نشاندہی پر معلومات فراہم کیں۔
علاوہ ازیں ڈی جی خان میں ڈرون سرویلنس کے دوران ٹریفک جام کی نشاندہی پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔ سیف سٹی گجرات کی شاہ جہانگیر روڈ پر لائیو ڈرون سرویلنس، کرائم ہاٹ اسپاٹ اور مشکوک سرگرمیوں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔
ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی مظفرگڑھ کی جانب سے کچہری چوک سے یادگار چوک تک ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ سیف سٹی رحیم یار خان کی ڈرون سرویلنس کے دوران نہر میں نہاتے بچوں کی نشاندہی کی ۔