ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ: 20 لاکھ روپے کا سونا چوری،فرار ہونے والا گھریلو ملازم فوری گرفتار

گلبرگ: 20 لاکھ روپے کا سونا چوری،فرار ہونے والا گھریلو ملازم فوری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: لاہور شہر کے علاقے گلبرگ میں گھر کے ملازم نے 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر کے فرار ہونے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کے مطابق ملزم غلام مرتضٰی فالکن کمپلیکس میں واقع ایک گھر میں ملازمت کرتا تھا اور گھر والوں کی غیر موجودگی میں الماری سے 20 لاکھ روپے مالیت کا سونا چوری کر کے فرار ہو گیا۔

ذرائع کے مطا بق گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو حسنین آباد سے گرفتار کیا۔

 ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ایس ایچ او تیمور عباس کو اس کیس کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھا جبکہ گرفتار ملزم سے چوری شدہ سونا برآمد کر لیا گیا ہے۔

 ایس پی شہربانو نقوی کا کہناہے کہ تفتیش کے دیگر پہلوؤں پر بھی کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ فیکٹری میں لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے چوری ہونے کا معاملہ سامنے آیا جبکہ  فیکٹری ملازم ہی اس واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔

ذرائع کے مطابق قائد انڈسٹریل سٹیٹ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔

 ملزمان محمد اشرف اور عمیر اقبال ہیں، جنہوں نے فیکٹری سے 20 لاکھ سے زائد مالیت کے کپڑے چوری کیے۔

  ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا جبکہ مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔