ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی بچت کے اقدامات کئے جارہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی بچت کے اقدامات کئے جارہے ہیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ،پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت کام ہورہاہے،آج کا دن ملکی میں آئی ٹی کیلئے بہت اہم ہے،ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 اسلام آباد میں  فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر توانائی بچت کیلئے اقدامات کئے۔

  وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آج کا دن آئی ٹی کے شعبے کیلئے بہت اہم ہے،جدید دور میں آئی ٹی کی بہت اہمیت ہے۔

 شزا فاطمہ خواجہ نے مزید کہا کہ آج کے دور میں تیز ترین انٹرنیٹ ایک ضرورت ہے،فائیو جی کے بعد ملکی ترقی میں تیزی آئے گی۔