ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہردلعزیز اداکارہ نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا راز کھول دیا

Bullying on Social Platform, city42, Sahifa Khattak, City42
کیپشن: سوشل پلیٹ فارمز سب کو اپنے خیالات کے اظہار سے لے کر سرگرمیوں کے متعلق اپنے متعلقین کو آگاہ رکھنے کا مؤثر ذریعہ ہے، لیکن یہاں بہت سے لوگ صرف گھٹیا حرکتین کر کے توجہ حاصل کرنے یا دوسروں کو ناکردہ جرموں کی سزائیں دینے کے لئے موجود رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی وجہ سے بہت سے شہری سوشل میڈیا کو یا تو استعمال ہی نہیں کرتے یا استعمال کرنے کے بعد چھوڑ جاتے ہیں۔ ایسا ہی اداکارہ صحیفہ جیار خٹک کے ساتھ ہوا۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: معروف ہردلعزیز اداکارہ نے سوشل میڈیا کیوں چھوڑ دیا، یہ راز ان کی اپنی انسٹاگرام پوسٹ نے کھول دیا۔

اداکارہ کو سوشل میڈیا پر گھٹیا طرز عمل اختیار کرنے والے لوگوں کے کومنٹس نے سوشل پلیٹ فارمز ہی چھوڑ دینے پر مجبور کیا۔

یہ سوال بہت سے فینز کے ذہنوں مین تھا کہ اداکارہ صحیفہ جبارخٹک نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کیوں اختیارکی۔ انہوں نے اپنا فیس بک کا بہت زیادہ دیکھا جانے والا اکاؤنٹ  ڈیلیٹ کیوں کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ  معروف ماڈل واداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے اپنا سوشل میڈیااکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو حیران کر دیا ۔

 حال ہی میں صحیفہ جبارخٹک نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دوری اختیار کر رہی ہیں،آج میں نے کامیابی کے ساتھ اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا ہے، مجھے امید ہے کہ ایک دن میں سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی کے تمام نشانات مٹا دوں گی۔


  صحیفہ جبار نے اپنی پوسٹ میں ماضی کے کچھ فیصلوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے لکھاکہ ہر وہ نادان، بے وقوفانہ اور غیر سنجیدہ انٹرویو، ہر وہ فوٹو شوٹ جو مجھے پسند نہیں تھا، اور ہر وہ پروجیکٹ جس میں میرا دل نہیں تھا، ان سب پر مجھے شرمندگی ہوتی ہے لیکن ساتھ ہی میں اس انڈسٹری کی دی گئی نعمتوں پر شکر گزار بھی ہوں۔

 اپنے کیریئر کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے صحیفہ جبارخٹک نے کہا کہ مالی طور پر اس انڈسٹری نے مجھے وہ مواقع دیئے جو شاید میں کہیں اور حاصل نہ کر پاتی،اس نے مجھے دنیا گھومنے، اپنے گھر والوں کو بہتر زندگی دینے اور ان کے ساتھ اچھے لمحات گزارنے کا موقع دیا، لیکن اگر آپ مجھ سے پوچھیں، تو اب بھی کئی ایسے پروجیکٹس، انٹرویوز اور رائے ہیں جن پر مجھے فخر نہیں۔

 
 صحیفہ نے لکھاکہ میرا ماننا ہے سکون ہی وہ چیز ہے جس کی ہم سب کو تلاش ہے، میں اپنے حال سے بہتر مستقبل کی خواہش رکھتی ہوں، میں ایسے لوگوں سے ملنا چاہتی ہوں جو مجھے متاثر کریں، میں اپنے والدین اور شوہر کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہوں، ہم نے ایک خاندان کے طور پر اپنے مستقبل کی تعمیر کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)  
 
 A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)
 

 سوشل میڈیا کے منفی اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے صحیفہ نے لکھا،کہ سوشل میڈیا اب میری زندگی میں کوئی مثبت قدر نہیں لا رہا، یہ میرا اپنا فیصلہ ہے، اور مجھے اپنی طاقت ثابت کرنے کے لیے کسی زہریلے ماحول میں رہنے کی ضرورت نہیں،اگر آپ سمجھتے ہیں کہ زہریلے ماحول سے لڑنے کا مطلب اسی میں پھنسے رہنا ہے، تو شاید آپ کو سوچنا چاہیے کہ حقیقی لڑائیاں کون سی ہیں جنہیں لڑنا چاہیے۔

 اپنے طویل کیپشن کے اختتام پر صحیفہ جبارخٹک نے اپنے مداحوں کو ایک اہم پیغام دیتے ہوئے لکھاکہ کسی مضبوط اور خودمختار عورت کو نیچا دکھانے کے لیے جو گھٹیا الفاظ تم لکھتے ہو، وہ تمہاری پرورش کا آئینہ ہیں،اگر تمہارے الفاظ کسی کے لیے اچھائی نہیں لا سکتے، تو بہتر ہے کہ اپنی زبان بند رکھو۔