اسرار خان : شہر میں چوروں اور نقب زنوں کے گروہ بھی متحرک ہو گئے
رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں چوری کے 10 ہزار 266، نقب زنی کے 623 مقدمات درج ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری کی وارداتوں میں کینٹ ڈویژن 2522 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن چوری کی 2390 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن چوری کے 2092 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 1310، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں چوری کے 1156 مقدمات درج کئے گئےمسول لائنز ڈویژن میں دو ماہ کے دوران چوری کے 796 مقدمات کا اندراج کیا گیا،
پولیس ریکارڈ کے مطابق نقب زنی کی وارداتوں میں بھی کینٹ ڈویژن 180 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،ماڈل ٹاؤن ڈویژن نقب زنی کی 167 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، صدر ڈویژن نقب زنی کے 89 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 72، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں نقب زنی کے 67 مقدمات درج کئے گئے،سول لائنز ڈویژن میں دو ماہ کے دوران نقب زنی کے 48 مقدمات کا اندراج ہوا،
Stay tuned with 24 News HD Android App