ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا

حکومت نے بجلی صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرا دیا،کراچی والوں کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے ، باقی صوبوں کیلئے 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی ایک روپیہ 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ،کراچی والوں سے اضافی وصولی مارچ کے بلوں میں کی جائے گی ،نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 کراچی کے سوا باقی ملک کیلئے بجلی 48 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی،بجلی جنوری کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ،بجلی صارفین سے اضافی وصولی جنوری کے بلوں میں کی جائے گی ۔