اداکار نعیم حق نے ہمایوں سعید سے متعلق اہم انکشاف کردیا

اداکار نعیم حق نے ہمایوں سعید سے متعلق اہم انکشاف کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اداکار نعیم حق نے انکشاف کیا ہے کہ ہمایوں سعید نے ماضی میں مجھے کام دینے سے انکار کردیا تھا۔

نعیم حق حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے  جس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ بھارت سے  اداکاری کی تربیت لے کر آئے ہیں۔ بھارت میں اداکاری سیکھنے کے حوالے  سے  نعیم حق نے بتایا کہ  ’میں نے  شاہ رخ کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ تقریباً8 دفعہ دیکھی تھی، مجھے تجسس ہوا  کہ شاہ رخ اتنے اچھے اداکار کیسے ہیں؟ اور  بالی وڈ کی فلمز میں اداکار کیسے اتنا اچھا پرفارم کرلیتے ہیں؟ لہٰذا میں نے اپنی استاد  ساجدہ ونڈل کے پاس جاکر درخواست کی کہ وہ کالج کی بنیاد پر بھارت میں اداکار انیل کپور کے ایکٹنگ اسکول میں  میرا ایڈمیشن کروادیں کیوں کہ ذاتی طور پرنوجوانوں کیلئے بھارت جا کر اسکول میں ایڈمیشن لینا بہت مشکل کام ہے، اس کے بعد  ان کے تعاون سے میرا بھارت کے اسکول میں ایڈمیشن ہوگیا، اسکول میں روزانہ 6 گھنٹے اداکاری کی تربیت دی جاتی تھی، 3 دن بعد ہی مجھے وہ کلاسز مشکل لگنے لگیں لیکن وہ تجربہ اچھا ثابت ہوا‘۔

 اداکار نے بتایا کہ ’وہاں سے واپس آنے کے بعد میں نے سب سے پہلے کسی سے ہمایوں سعید کا نمبر لیا اور انہیں بتایا کہ میں بھارت سے ایکٹنگ سیکھ کر آیا ہوں، میں چاہتا ہوں میں آپ کے ساتھ ڈراموں میں کام کروں جس پر ہمایوں نے مجھے کہا کہ  آپ ابھی پڑھ کر آئے ہیں آپ نے کام تو نہیں کیا نا؟ جس کے بعد میں نے آسمان کی طرف دیکھا اور دعا کی اللہ ایک ایسا وقت آئے کہ میں اس بندے کے ساتھ کام کروں اور انہیں بتاؤں میں کیسا اداکار ہوں‘۔

نعیم حق نے مزید بتایا کہ اس کے بعد میں نے ان کے ساتھ ایک فلم یلغار میں کام کیا لیکن انہیں کبھی نہیں بتایا کہ میں آپ کو کام کے لیے کال کرچکا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer