ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی لاہور آمد۔۔ ترین گروپ میں بغاوت ہوگئی

وزیراعظم عمران خان
کیپشن: PM Imran khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر:وزیراعظم عمران خان کے اہم ترین دورہ لاہور کے اعلان کے بعد ترین گروپ کی صفوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے۔جہانگیر  ترین گروپ کا ایک اور رکن اپنے گروپ کی پالیسی سے ناراض ہوگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اہم ترین دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کا استقبال کیا۔ دوسری جانب خرم لغاری کے بعد صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے بھی اپنے گروپ کے خلاف جانے کا اعلان کردیا۔ سردار آصف نکئی آج لاہور کے دورے پر آئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔سردار آصف نکئی کا کہنا ہے کہ گروپ کے ممبران کو کہا ہے بائیکاٹ کوئی حل نہیں ۔ بائیکاٹ کے بجائے مذاکرات کرنے چاہیئں۔ آصف نکئی نے مزید کہا کہ وہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor