ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کامیاب

لاہور میں جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن کامیاب
کیپشن: City42 - Liver Transplant Operation
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)پی کے ایل آئی میں لیور ٹرانسپلانٹ کا پہلا کامیاب آپریشن ، ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ، وزیر صحت یاسمین راشدنے کہا ہے کہ کامیاب ٹرانسپلانٹ جگر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے۔

پاکستان کڈنی اینڈ لیورانسٹی ٹیوٹ لاہور میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن کامیاب ہوگیا۔ لیور ڈونر اور مریض دونوں صحت یاب ہیں۔ لیور ٹرانسپلانٹ آپریشن سرجن فیصل ڈار نے کیا۔پاکستان میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغازجگر کے مرض میں مبتلامریضوں کے لئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔

پاکستان میں لیور ٹرانسپلانٹ کرانے کے خواہاں مریضوں کواب لاکھوں روپے خرچ کرکے علاج کے لئے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کےصدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اپنی  ٹویٹ میں جگر کی کامیاب پیوندکاری پر مسر ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیورپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں جگرکی کامیاب پیوند کاری کی بڑی خبرملی۔

انہوں نے کہا کہ پی کےایل آئی میں غریب مریضوں کا سو فیصد مفت علاج ہوگا،اس منصوبےکےثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔اب پاکستان کےعوام کوبھی اپنےملک میں جگر کی پیوندکاری کےعلاج کی سہولت میسرآگئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer