ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جھوٹی 15 کالز کرنے والے 2 افراد گرفتار، ڈکیتی کے من گھڑت ڈراموں کا انکشاف

جھوٹی 15 کالز کرنے والے 2 افراد گرفتار، ڈکیتی کے من گھڑت ڈراموں کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: کاہنہ پولیس نے جھوٹی 15 کالز کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جنہوں نے مختلف وجوہات کی بنا پر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو ایل ڈی اے گول چکر اور نبی بخش سٹاپ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں یاسین اور عثمان شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم یاسین نے بلال نامی شخص کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے 15 پر کال کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مذکورہ شخص کے ساتھ لین دین کے معاملے پر تنازع تھا۔

دوسری جانب ملزم عثمان نے مبینہ طور پر رقم خرد برد کرنے کے لیے خود کو زخمی کیا اور ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دے دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش دونوں ملزمان زیادہ دیر تک حقائق چھپا نہ سکے اور انہوں نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔

ایس ایچ او عامر شہزاد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکل اور نقد رقم بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔