ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 مری: سیاحوں کو لے جانے والی وین میں آتشزدگی، 6 زندگیوں کے چراغ گل ، 8 زخمی

 مری: سیاحوں کو لے جانے والی وین میں آتشزدگی، 6 زندگیوں کے چراغ گل ، 8 زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حیدر علی، بابر شہزاد ترک)  مری کے علاقے کھجٹ میں سیاحوں کو لے جانے والی ایک وین میں آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار وین بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے بعد گاڑی کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، وین کا سلائیڈنگ دروازہ نہ کھلنے کے باعث مسافر گاڑی میں پھنس گئے جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

 ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔

 ڈی پی او محمد رضا کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 مری وین حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق اب تک چار لاشیں پمز اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔