ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں دھواں چھوڑنے والی اور اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تجویز

لاہور میں دھواں چھوڑنے والی اور اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور میں دھواں چھوڑنے والی اور اَن فٹ گاڑیوں کی بڑھتی تعداد ٹریفک کی روانی اور ماحولیاتی صورتحال کے لیے بڑا چیلنج بن گئی ہے، جس کے پیش نظر ان گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی تجویز دے دی گئی ہے۔

سی ٹی او لاہور کی جانب سے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ روزانہ ہزاروں دھواں چھوڑنے والی اور اَن فٹ گاڑیاں شہر میں داخل ہوتی ہیں، جس سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مراسلے کے مطابق ایسی گاڑیاں نہ صرف ماحول کو متاثر کرتی ہیں بلکہ روڈ انفراسٹرکچر اور ٹریفک کی روانی میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔

سی ٹی او لاہور نے تجویز دی ہے کہ ٹریفک پولیس اور وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم (وِکس) کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر تعینات ہوں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ ٹیمیں دھواں چھوڑنے والی اور اَن فٹ گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کر کے ٹریفک کے نظام اور ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔