ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ایم پی اے ثاقب چدھڑ تاحال قصوروار ثابت نہ ہو سکے

مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ایم پی اے ثاقب چدھڑ تاحال قصوروار ثابت نہ ہو سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف درج ہراسگی کے مقدمے میں تاحال انہیں قصوروار ثابت نہیں کیا جا سکا، جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق مقدمہ ابتدائی معلومات کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا اور کیس کی مکمل تحقیقات ابھی باقی ہیں۔ انکوائری ٹیم نے مطلوبہ موبائل فون جمع کروانے کے لیے رکن صوبائی اسمبلی ثاقب چدھڑ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ثاقب چدھڑ نے تاحال مطلوبہ ڈیوائس انکوائری ٹیم کے حوالے نہیں کی، جبکہ مدعی اور دیگر متعلقہ فریقین کو بھی مطلوبہ ڈیوائسز فراہم کرنے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تحقیقاتی حکام کے مطابق فریقین کے موبائل فونز کا فرانزک اور تجزیاتی جائزہ لیا جائے گا، جس کی بنیاد پر کیس کی نوعیت اور الزامات کے بارے میں مزید پیش رفت ممکن ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ مومنہ اقبال کیس کی انکوائری ٹیم مزید شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔ ثاقب چدھڑ اس وقت ضمانت پر ہیں اور تفتیش میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق تجزیاتی رپورٹ مکمل ہونے کے بعد گرفتاری یا مزید قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ کیس کے تمام پہلوؤں پر جاری تحقیقات جلد مکمل کر لی جائیں گی۔