ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہسپتال میں مریض سے رقم وصول کرنے کا الزام، ڈاکٹر اور وارڈ بوائے کیخلاف کارروائی شروع

جناح ہسپتال میں مریض سے رقم وصول کرنے کا الزام، ڈاکٹر اور وارڈ بوائے کیخلاف کارروائی شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: جناح ہسپتال لاہور میں کارڈیک سرجری کے لیے مریض سے رقم وصول کرنے کے الزام پر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رافع گیلانی کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رافع گیلانی پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک مریض کے لواحقین سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے وصول کیے اور رقم اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منگوائی۔معاملے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد محکمہ صحت نے ڈاکٹر رافع گیلانی کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی (پیڈا) ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب وارڈ بوائے عرفان پر بھی مریض کا نام سرجری کی فہرست میں شامل کرنے کے عوض 10 ہزار روپے وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

حکام نے وارڈ بوائے عرفان کے خلاف بھی پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔