ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری

شہر میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:شہر میں ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث عام صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق ادھواڑ چاول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 280 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح شکر کی قیمت میں بھی 5 روپے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد یہ 310 روپے سے بڑھ کر 320 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق 125 گرام پیک سرخ مرچ کی قیمت میں بھی 8 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے روزمرہ استعمال کی اشیاء مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ریٹ لسٹ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔