ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویٹنگ لسٹ سے بھرتی کانسٹیبلز تنخواہوں سے محروم، معاملہ حکومت کو بھجوا دیا گیا

ویٹنگ لسٹ سے بھرتی کانسٹیبلز تنخواہوں سے محروم، معاملہ حکومت کو بھجوا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ویٹنگ لسٹ سے بھرتی ہونے والے پنجاب پولیس کے ہزاروں کانسٹیبلز کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ساڑھے 26 سو سے زائد کانسٹیبلز کی تنخواہیں اکاؤنٹنٹ جنرل (اے جی) آفس کی جانب سے گزشتہ کئی ماہ سے جاری نہیں کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ بھرتی کے دوران 4 ہزار سے زائد امیدوار میرٹ پر پورا اترنے کے بعد پنجاب پولیس میں بھرتی ہوئے تھے، جبکہ ٹیسٹ اور انٹرویو پاس کرنے کے باوجود نوکری نہ ملنے والے امیدواروں کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں خالی ہونے والی آسامیوں پر ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کو کانسٹیبل کے عہدوں پر بھرتی کر لیا گیا، تاہم ان کی تقرریوں سے متعلق بعض انتظامی اور قانونی امور سامنے آ گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق آئی جی پنجاب نے سٹینڈنگ آرڈر میں ترامیم کی تھیں، لیکن ان تبدیلیوں سے متعلق ریگولیشن ڈیپارٹمنٹ کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا۔

معاملے کے حل اور متاثرہ کانسٹیبلز کے مستقبل کے تعین کے لیے ترامیمی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کے فیصلے کے بعد مذکورہ کانسٹیبلز کے مستقبل اور تنخواہوں کے اجراء سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔