ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سیوریج تبدیلی منصوبہ،ڈیڈ لائن دیدی گئی

پنجاب میں سیوریج تبدیلی منصوبہ،ڈیڈ لائن دیدی گئی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے شہروں میں سیوریج تبدیلی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام تیز کرنے کے لیے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے افسران اور کنٹریکٹرز کو سختی سے متحرک کر دیا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے 15 اضلاع میں ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ سست روی کا مظاہرہ کرنے والے کنٹریکٹرز کو بلیک لسٹ کیا جا سکتا ہے۔

اجلاس کے دوران نورالامین مینگل نے ہدایت کی کہ مون سون سیزن سے قبل انتہائی ضروری ترقیاتی کام ہر صورت مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ممکنہ مسائل سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کام کو دنوں نہیں بلکہ گھنٹوں کے حساب سے تقسیم کر کے تیزی سے مکمل کیا جائے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس بات پر زور دیا کہ مقررہ ڈیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران اور کنٹریکٹرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ غفلت اور کاہلی کے مرتکب افراد کے لیے محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

نورالامین مینگل نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے دوران شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔