ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب اسمبلی اجلاس آج، 5 بلز اور اہم تحاریک ایوان میں پیش ہوں گی

پنجاب اسمبلی اجلاس آج، 5 بلز اور اہم تحاریک ایوان میں پیش ہوں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:  پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں محکمہ آبپاشی سے متعلق ارکان اسمبلی کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے جبکہ 5 تحاریک التوائے کار بھی ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس کے دوران پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن بل 2026، والڈ سٹی آف لاہور ترمیمی بل 2025، آغا خان پراپرٹیز (سکسیشن اینڈ ٹرانسفر) بل 2026، پنجاب ٹرسٹس ترمیمی بل 2026 اور پبلک سیکٹر میڈیکل یونیورسٹیز ترمیمی بل 2026 پیش کیے جائیں گے۔

ایوان میں ارکان اسمبلی عوامی اور اہم نوعیت کے مختلف معاملات بھی اٹھائیں گے، جبکہ قانون سازی سمیت دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔