ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات؛ باراتیوں سے بھری کوچ کھائی میں جاگری

سوات؛ باراتیوں سے بھری کوچ کھائی میں جاگری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سوات میں باراتیوں سے بھری کوچ کو پیش آنے والے دلخراش حادثے میں 2 افراد جاں بحق، جبکہ 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ 

سوات کے علاقے کبل سے افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جہاں شاہ ڈھیری میں باراتیوں سے بھری فلائنگ کوچ گہری کھائی میں جاگری۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے، اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔