ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید سے متصل آرام دہ چھٹیوں کی درخواستیں منظور نہ کی جائیں؛ ایف بی آر

عید سے متصل آرام دہ چھٹیوں کی درخواستیں منظور نہ کی جائیں؛ ایف بی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایف بی آر کی جانب سے فیلڈ افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام فیلڈ افسران کو عید کی چھٹیوں ختم ہونے پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

ایف بی آر کے مطابق مالی سال 25-2024کے پیش نظر افسران کی حاضری یقینی بنائی جائے، عید سے متصل آرام دہ چھٹیوں کی درخواستیں منظور نہ کی جائیں ۔

ایف بی آر نے تمام سربراہان کو عملے کی مکمل حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی، تمام ان لینڈ ریونیو ،کسٹمز فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان کو ہدایات جاری کی گئی، کہنا ہے کہ مالی سال کے اختتام پرغیرضروری یا غیر حاضری برداشت نہیں کی جائیگی، تمام ٹیکس آفسز اپنے ہدف کو حاصل کرنے پر تمام ترتوجہ مرکوز کریں ۔