ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکرگڑھ: مسلم ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی

شکرگڑھ: مسلم ٹاؤن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 5 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشتیاق ربانی: شکرگڑھ کے علاقے مسلم ٹاؤن تبلیغی مرکز کے قریب ایک گھر میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں دو خواتین، دو مرد اور ایک بچہ زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکہ رات گئے اس وقت ہوا جب کمرے میں گیس بھر جانے کے بعد سلنڈر میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کمرے کی دیوار گر گئی اور گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

اہل خانہ کے مطابق گیس رات کے وقت کھلی رہنے کے باعث کمرے میں بھر گئی تھی۔دھماکے کے نتیجے میں گھر کے سربراہ اور بچے کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے میں مصروف رہیں۔