ویب ڈیسک:جلالپور بھٹیاں کے قریب مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرا ئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جلالپور بھٹیاں کے قریب مسافر بس بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرائی،حادثے میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق سندھ سے بتایا گیا ہے۔
حکام نےبتایا کہ مسافر بس مظفر گڑھ سے گجرات جا رہی تھی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔