(ویب ڈیسک) بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایتکار پار تھو گھوش آج دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ انکی عمر 76 سال تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آج 9 جون کو دل کا دورہ پڑنے سے پار تھو گھوش کی موت ہوئی۔ہندی اور بنگالی فلموں کے ایک تجربہ کارفلمساز اور ہدایتکار پارتھو گھوش نے 1990 کی دہائی میں کئی سنسنی خیز فلمیں بنائیں، جن میں’’100 ڈیز‘‘ اور ’’اگنی ساکشی‘‘جیسی بہترین اور یادگار فلمیں بنائیں۔وہ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں8 جون 1949 کو پیدا ہوئےاور 76 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

پار تھو گھوش کی کامیاب فلموں میں جیکی شیروف اور مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ’’100 دن‘‘ اور متھن چکرورتی کے ساتھ’’ تیسرا کون‘‘ شامل ہیں۔ وہ نانا پاٹیکر کے ساتھ ’’دلال‘‘ (1993) اور ’’اگنی ساکشی‘‘ (1996) جیسی فلمیں بنانے کے لیے مشہور تھے۔