ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر  کی گاڑی کو ٹکر ، 6 افراد جاں بحق

موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر  کی گاڑی کو ٹکر ، 6 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: موٹروے سالٹ رینج پر گیس باؤزر  کی دوسری گاڑی کو ٹکر سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

حادثہ گیس باؤزر کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ، جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان موٹر وے پولیس نے بتایا کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے گیس باؤزر  سڑک پر موجود  درمیانی دیوار توڑتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرایا اور  دونوں گاڑیاں کھائی میں جا گری۔

ابتدائی معلومات کے مطابق گیس باؤزر راولپنڈی  سے فیصل اباد  کی جانب جا رہا تھا، جو کہ خالی تھا ، موٹروے پولیس کی بھاری نفری سینیئر افسران  کہ ہمراہ امدادی کاروائیاں کیلئےموقع پر پہنچ گئی ۔