ویب ڈیسک: جناح ہاؤس لاہور میں دہشتگردی پھیلانے والے ایک اور شر پسند کی شناخت کرلی گئی۔
شرپسند عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن اور لاہور کا رہائشی ہے جس نے جناح ہاؤس میں توڑپھوڑ کے دوران فوج کے خلاف نعرے لگائے تھے۔شرپسند نے اپنے نعروں میں کہا تھا کہ عمران خان ہماری ریڈلائن ہے، عمران خان کو جلد سے جلد رہا کرو ورنہ ہم اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ویڈیو میں شرپسند جناح ہاؤس کی طرف گامزن ہونے کے ساتھ حملہ کرنے کیلئے لوگوں کو اکساتا رہا جس کا اعتراف بھی ایک بیان کرلیا ہے۔
شرپسند عاشق خان نے اعترافی بیان میں کہا کہ زمان پارک میں پہلے سے طے تھا کہ عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا تو جناح ہاؤس پر حملہ کرنا ہے، حملہ کرنے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہیں، جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی ہے تب سے پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی۔شرپسند عاشق خان نے مزید بتایا کہ ہمارے ذہن میں فوج سے نفرت کو ابھارا جاتا رہا، ہمارے ذہنوں کو فوج سے نفرت کی طرف موڑا گیا اور یہ ہی سوچ ہمیں جناح ہاؤس کی حدود میں لے گئی۔