(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے ماسٹرز کے لیے داخلے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔
پنجاب یونیورسٹی کیجانب سے ماسٹر ڈگری کے تمام پروگرامز کے داخلوں میں توسیع 10 روز کیلئے کی گئی ہے۔اب داخلے کے خواہشمند طلباء 20 جون تک داخلے جمع کرواسکتے ہیں۔اس سے قبل داخلے جمع کروانے کی آخری تاریخ 10 جون تھی ۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلباء کی سہولت کے لیے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔