ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

CM.punjab helicopter emergency landing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:موسم کی خرابی کے باعث وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر کی  ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں  ہنگامی لینڈنگ،وزیر اعلیٰ  نےاسٹیڈیم میں موجود بچوں کے ساتھ  سیلفیاں بھی بنوائیں۔

 تفصیلات کےمطابق  وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کےہیلی کاپٹر نےہیڈ قادر آباد سےلاہور اولڈایئر پورٹ کے لیے ٹیک آف کیا تھا۔ لاہور کی حدود میں پہنچتے ہیں تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں کے باعث ہیلی کاپٹر کو ریلوے اسٹیڈیم میں اتار لیا گیا، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کے بعد اسٹیڈیم میں کھیلنے والے نوجوانوں اور اسٹیڈیم سے ملحقہ رہائشی  وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادر سے ملنے ہیلی کاپٹر کے پاس آ گئے۔

وزیراعلی پنجاب  عثمان بزدار  لوگوں میں گھل مل گئے، نوجوانوں اور بچوں نےوزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔ کراٹے ٹیم کے بچوں کی فرمائش پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلی کاپٹر کے سامنے بچوں کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں،وزیراعلی پنجاب اپنے اسکوارڈ کے ہمراہ  ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو سے روانہ ہو گئے  جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر کو ریلوے اسٹیڈیم گڑھی شاہو میں ہی موجود رہنے اور موسم میں بہتری آتے کےبعدریلوے اسٹیڈہم سے اڑاان بڑھنے کی ہدایت ۔