سونم کپور کے شوہر نے برتھ ڈے پر کیا انوکھا کیا؟

sonam kapoor
کیپشن: sonam kapoor
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے یوم پیدائش پرشوہر آنند اہوجا نے بے حد ہی خاص انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔ آنند اہوجا نے سونم کی اور اپنی تصویر موبائل فون پر وال پیپر بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ سونم کو شوہر کے  کریٹو آئیڈیا کو دیکھ کر خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔

تفصیلات کےمطابق  بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کے یوم پیدائش پر انکے خاندان اور دوستوں نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس خاص موقع پر سونم کے شوہر آنند اہوجا نے بیحد ہی خاص انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔ آنند اہوجا نے سونم کی اور اپنی تصویر موبائل فون پر وال پیپر بنائی اور پھر اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ سونم کو شوہر کے  کریٹو آئیڈیا کو دیکھ کر خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔   بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سونم کپور  9جون 1985 کو ممبئی میں پیدا ہوئی تھی ، سونم اور آنند کی شادی 2018 میں ممبئی میں ہوئی تھی۔اکثر سونم کپور اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی تصویریں شیئر کرکے پیار ظاہر کرتے رہتے ہیں۔اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ہی اپنی شادی شدہ زندگی میں بے حد خوش ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کی شادی کو آنند اہوجا کے ساتھ  تین سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس خاص موقع پر  انیل کپور کی اہلیہ اور سونم کپور کی ماں سنیتا کپور نے اپنی بیٹی اور داماد کیلئے بیحد ہی خاص پیغام لکھ کر شادی کی مبارکباد پیش کی۔سنیتا کپور نے لکھا’ خدا کا آشیروارد تم دونوں پر بنا رہے‘۔ آپ کا پیار یوں ہی بڑھتا رہے۔ آپ کے دن ہنسی سے بھرے رہیں، ہمیشہ کھلکھلاتے رہیں۔ خوبصورت اور شاندار لمحات کے ساتھ ہر سال آگے بڑھتے جاؤ، آپ دونوں کو ڈھیر سارا پیار۔

سونم کپور اور آنند اہوجا کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، لوگ بالی ووڈ کی اس جوڑی کو کافی پسند کرتے ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اپنی اداکاری سے زیادہ فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ سونم کپور بالی ووڈ کی ان اداکاراوں میں سے ہیں ، جن کے انداز لوگوں کو کبھی کبھی حیران کردیتے ہیں ۔