ویب ڈیسک: بھارتی اداکار بومن ایرانی کی والدہ 94 سال کی عمر میں چل بسیں۔بومن ایرانی نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں ، انہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا ۔
تفصیلات کےمطابق بومن ایرانی نےوالدہ کےانتقال کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی جس پر انہوں نے والدہ کی تصویر شیئر کی اور طویل کیپشن لکھی، اداکاربومن ایرانی نے لکھا کہ میری ماں خاموشی سے دنیا سے رخصت ہوگئیں جن کی عمر 94 برس تھی، انہوں نے 32 سال کی عُمر سے میرے لیے ماں اور باپ دونوں کا کردار ادا کیا۔ بومن ایرانی نے اپنی پوسٹ میں والدہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زندہ دل خاتون تھیں، انہوں نے جب مجھے فلموں میں کام کیلئے بھیجا تو اس وقت مجھ سے کہا تھا کہ کمپاؤنڈ کے سارے بچے تمہیں دیکھیں گے تو اُن کے لیے پاپ کارن لانا نہیں بھولنا۔
View this post on Instagram
بومن ایرانی نے لکھا کہ ماں ہمیشہ مجھ سے کہتی تھیں کہ تم اداکار اس لیے نہیں ہو کہ لوگ تمہاری تعریف کریں بلکہ اس لیے ہو تاکہ تم لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لانے کا سبب بنو۔ بومن ایرانی نے والدہ کے انتقال سے ایک دن قبل والے قصے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میری والدہ نے زندگی کی آخری رات مجھ سے آم اور ملائی قلفی مانگی تھی تاہم وہ چاہتیں تو چاند اور ستارے بھی مانگ سکتی تھیں۔