منال خان نےاحسن کو اپنی شادی پرمدعو کرلیا

Minal Khan
کیپشن: Minal Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حال ہی میں منگنی کرنے والی  پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی منال خان اور احسن محسن اکرام کی شادی کاکارڈمنظرِعام پرآگیا،منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا،یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔ 

 تفصیلات کےمطابق  منال خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور احسن محسن اکرام کی شادی کے کارڈ کی تصویر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارڈ پر انگریزی زبان میں احسن محسن اکرام اور منال خان کا نام درج ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کو مدعو کیا جارہا ہے۔‘

اُنہوں نے کیپشن میں اپنے ہونے والے شوہر احسن محسن اکرام کو بھی مینشن کیا۔ منال خان کی پوسٹ پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ گہری دوستی رکھنے والی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی منال خان اور احسن محسن نے حال ہی میں اپنی بات پکی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

منال اور احسن کی انسٹاگرام پوسٹس پر شوبز ستاروں کی بڑی تعداد نے اُنہیں منگنی کی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے ڈرامہ سیریل ’پرچھائیں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، یہ ڈرامہ سال 2017 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

احسن محسن نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں منال خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنی آخری سانس تک تُم سے محبت کروں گا۔احسن محسن اکرام سے قبل منال خان کے منظور خان نامی شخص سے قریبی تعلقات تھے لیکن گزشتہ سال ہی دونوں کی دوستی ختم ہوگئی تھی جس کے بعد منظور خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے منال خان کی تمام تصویریں ڈیلیٹ کردی تھیں۔