میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ کی من پسندوں پر نوازشیں

میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ کی من پسندوں پر نوازشیں
کیپشن: LDA Metro wing
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: ایل ڈی اے شعبہ میٹرو پولٹین پلاننگ ونگ ریگولیٹری اتھارٹی کی بجائے سوسائٹی ڈویلپرز کی سہولت کار بن گئی، پندرہ روز میں سات سوسائٹیز کو منظوری دے دی جبکہ بغیر سفارش اور رشوت کے سکیمیں منظور کرانے والوں کی تعداد 165 سے بڑھ کر 194 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 297کنال پر ماڈل سٹی ہاؤسنگ سکیم کو منظوری دے دی۔ ماڈل انکلیو ہڈیارہ ڈرین ، بنکرز کوآپریٹو کے بلاک سی ون کو منظوری دیدی گئی ۔ 120 کنال پرلاہورکینال پرواقع سکوٹیالینڈ سب ڈویژن فیزٹوکومنظوری دیدی گئی۔ 8 ہزار 764 کنال پرسینٹرل پارک فیزون کو بھی منظوری دیدی گئی۔

سوزوواٹرپارک کےسامنے 727 کنال پر الحفیظ گارڈن ہاوسنگ سکیم کو بھی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کےمطابق پندرہ روزکےاندراندرسی ایم پی ونگ نے دن رات خدمات دیکرسوسائٹیزکے کیسز  تیار کئے۔ 193 سکیموں میں سےطاقتورگروپس کیلئےپک اینڈچوز کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق تاحال انڈر پراسیس سکیموں میں 186 سکیموں کی فائلیں سی ایم پی ونگ میں رُل رہی ہیں۔ دوماہ قبل انڈر پراسیس سکیموں کی تعداد 165 تھی۔ فائلوں کوپہیےنہ لگنےکےوجہ سےتعداد193 تک جاپہنچی ہے۔