ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ میرا کی کسی نے نہ سنی، سی سی پی او کو درخواست دیدی

اداکارہ میرا کی کسی نے نہ سنی، سی سی پی او کو درخواست دیدی
کیپشن: Meera request CCPO
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: اداکارہ میرا بھی مبینہ قبضہ مافیا کا شکار ہو گئیں، میرا کی ایم ایم عالم روڈ کی پراپرٹی پر قبضہ کر لیا گیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود کو درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میری پراپرٹی کرائے پر تھی جس پر کرائے داروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ اداکارہ میرا کا الزام عائد کیا کہ میری والدہ سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا کر ڈیفنس کا مکان بھی ہتھیا لیا گیا۔ جس کے لیے تھانے میں درخواست دی گئی لیکن پولیس ایک ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں کر رہے۔ اداکارہ میرا نے سی سی پی او کو درخواست دے دی جس پر سی سی پی او نے انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کس معروف بھارتی اداکار نے اداکارہ میرا کو شادی کی پیشکش کی؟