اساتذہ کیلئے بری خبر، جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ

اساتذہ کیلئے بری خبر، جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: College Teacher
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو:  سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاریاں ، ناقص کارکردگی، ناقص تعلیمی نتائج دینے والے کالجوں کے پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دو سالانہ اے سی آرز مسلسل خراب ہونے پر اساتذہ کو سروس سے ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔  کالجوں میں تعینات سرکاری ملازمین کو بھی اے سی آرز خراب ہونے پر ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کالج اساتذہ کے لئے پریشان کن خبر

دوسری جانب ڈی پی آئی کالجز نے پرنسپلز کو خراب اے سی آرز پر مشتمل اساتذہ کی تفصیلات مانگ لیں ہیں۔  کالجوں کے لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کیا جائے گا، کالجوں میں تعینات اساتذہ کے اپنے مضامین میں طلباء کے تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹی رزلٹ بھی دیکھیں جائیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer