6 سینئر کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے: شعیب اختر کا تہلکہ خیز بیان

6 سینئر کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے: شعیب اختر کا تہلکہ خیز بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر حالیہ بیان میں کہا کہ پاکستانی 6 سنئیر کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ  2000 میں 6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، ایک بڑا سلامی بلے باز 5 کھلاڑیوں کے ساتھ مجھے مارنے آیا تھا،ان کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے ہی پڑا رہتا  ہے۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے مزید بتایا کہ دورہ آسٹریلیاپر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی کی آبرو ریزی کی کوشش کی اور میڈیا پر نام میرا آگیا،انہوں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔ شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری 15 سالہ کرئیر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں آکر محمد آصف کو بلا مار دیا تھا، آج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق فاسٹ باؤلرشعیب اخترکو ایف آئی اےسائبرکرائم ونگ نےطلب کیا تھا جس پر وہ پیش نہیں ہوئے، اپنے وکیل کے توسط سے ڈی جی ایف آئی اے کو طلبی نوٹس کی وجوہات جاننے کے لیے خط لکھ کر طلب کرنے والے انسپکٹر کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا، شعیب اختر کا کہناتھا کہ انسپکٹر وقاص رضوان نے کس بنیاد پر مجھے پیش ہونے کا کہا ہے؟ چھان بین کی جائے۔

یاد رہے کہ سابق فاسٹ باؤلرشعیب اختر نے قانونی مشیر پی سی بی تفضل رضوی اور لیگل ڈیارٹمنٹ پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔  شعیب اختر نے تفضل رضوی کی اہلیت پر سوالات اٹھائے تھے جس کے بعد قانونی مشیر تفضل رضوی نے سابق سپیڈ سٹار کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا۔

علاوہ ازیں تفضل رضوی نے  شعیب اختر سے 10 کروڑ روپے ہرجانے اور معافی کا مطالبہ کیا اور سائبر کرائم کے لیے ایف آئی اے میں درخواست بھی دی تھی۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer